یہ بلاگ تلاش کریں

پیر، 6 مئی، 2024

Islam Main adab Ki Ahmiyat Mp3 Bayan Molana Ajmal Raza Qadri #adab #islam

 

تارکین پاکستان کیلئے خوشخبری،  ٹیکس فری موبائل فون رجسٹریشن کی سہولت کا اعلان  ہوگیا


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے سمندر پار پاکستانیوں اور غیرملکیوں کے لیے چار ماہ تک پی ٹی اے سے ٹیکس فری موبائل فون رجسٹریشن کی سہولت کا اعلان کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق عارضی فون رجسٹریشن کا یہ اقدام ایف بی آر اور پی ٹی اے نے ایف آئی اے اور موبائل فون آپریٹرز کے اشتراک سے اٹھایا گیا ہے۔ 
یہ نظام ان اوور سیز پاکستانیوں اور غیرملکی شہریوں کے لیے وضع کیا گیا ہے جو اپنے موبائل فونز مستقل پاکستان میں نہیں رکھنا چاہتے۔ ان پر صرف ایک موبائل فون کا قانون لاگو ہو گا۔ اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے انہیں پاسپورٹ نمبر، پاکستان آنے اور واپس جانے کی تواریخ، موبائل فون سم کارڈ اور موبائل فون کا آئی ایم ای آئی نمبر مہیا کرنا ہو گا۔
اوور سیز پاکستانیوں اور غیرملکیوں کے پاکستان میں 120دن قیام کے بعد اس سہولت کے تحت کی گئی رجسٹریشن خود بخود ختم ہو جائے گی اور ان کا آئی ایم ای آئی نمبر معطل ہو جائے گا، جس کے بعد مقامی نیٹ ورکس پر وہ فون استعمال نہیں کیا جا سکے گا۔ اگر یہ شخص دوبارہ پاکستان کا سفر کرتا ہے تو اسے اس عارضی سہولت کے لیے دوبارہ درخواست دینی ہو گی۔

 

سوزوکی جی ایس 150کی تازہ قیمت بھی سامنے آگئی


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سوزوکی جی ایس 150کمپنی کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والے موٹرسائیکلز میں سے ایک ہے۔ کلاسک ڈیزائن کی حامل یہ موٹرسائیکل ایک طاقتور 4سٹروک، سنگل سلنڈر، ایئر کولڈ اینڈ او ایچ سی انجن کے ساتھ آتی ہے، جس کی طاقت پانچ سپیڈ گیئر سسٹم کے ذریعے ٹائرز تک منتقل ہوتی ہے۔ موٹرسائیکل سی ڈی آئی، الیکٹرک اور کک سٹارٹ سسٹم کی حامل ہے۔ 
ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق اس وقت سوزوکی جی ایس 150کی قیمت 3لاکھ 82ہزار روپے ہے۔ پاک سوزوکی کی طرف سے اپنی ملکیتی آئوٹ لیٹس کے ذریعے یہ بائیک آسان اقساط پر بھی آفر کرتی ہے۔ دو سالہ اقساط پلان میں صارف کو ساڑھے 95ہزار روپے پیشگی ادا کرنے ہوں گے جبکہ باقی رقم 11ہزار 940روپے ماہانہ قسط کی صورت میں دو سال میں ادا کرنی ہو گی۔
ڈیڑھ سالہ پلان میں صارف کو گاڑی کی 50فیصد قیمت (1لاکھ 91ہزار روپے) پیشگی ادا کرنی ہو گی۔ اس کے بعد 17ماہ کے لیے ماہانہ 10ہزار 700روپے اور 18ویں مہینے 9ہزار 100روپے قسط ادا کرنی ہو گی۔

 

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا رواں ماہ دورہ پاکستان کا امکان 


نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد کا 2019کے بعد پاکستان کا پہلا دوطرفہ دورہ ہوگا،وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد کے دورہ سے متعلق انتظامی امور کا خود نگرانی کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم نے سعودی مہمان کی آمد تک کہیں بھی بیرون ملک نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے،سعودی ولی عہد اپنے وفد کے ہمراہ پاکستان تشریف لائیں گے،ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد کے دورے سے متعلق حتمی تاریخ رواں ہفتے میں طے ہو جائے گی ۔


 

الجزیرہ پر پابندی کے بعد اسرائیلی پولیس کا ٹی وی کے دفتر پر چھاپا، سامان ضبط ، ویب سائٹ بھی بلاک کردی گئی

مقبوضہ بیت المقدس (ویب ڈیسک) اسرائیلی پولیس نے قطری کے نشریاتی ادارے الجزیرہ پر پابندی کے بعد مقبوضہ بیت المقدس کے ہوٹل میں قائم ادارے کے دفتر پر چھاپا مارکر سامان ضبط کرلیا  جبکہ الجزیرہ کی ویب سائٹ کو بھی بلاک کردیا گیا ہے۔

انٹرنیٹ پر الجزیرہ کے دفتر پر اسرائیلی پولیس کے چھاپےکی گردش کرتی  ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سادہ کپڑوں میں ملبوس اسرائیلی پولیس  اہلکار کیمروں سمیت دیگر سامان اکھاڑ کر لے جارہے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی حکومت کے احکامات پر سیٹلائٹ اور کیبل فراہم کرنے والوں نے الجزیرہ چینل کی نشریات معطل کردی تھیں، اسرائیلی سیٹلائٹ سروس کے مطابق اسرائیلی حکومت کے فیصلے پر اسرائیل میں الجزیرہ کی نشریات روک دی گئی ہیں۔

جمعہ، 3 مئی، 2024

 

امریکہ اور سعودی عرب دفاعی معاہدے کے قریب ،اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو کیاپیشکش کی جائے گی؟ بلوم برگ نے تہلکہ خیز انکشافات کر دیئے


  اس معاملے سے آگاہ افراد کا کہنا ہے کہ واشنگٹن اور ریاض کے درمیان بات چیت میں تیزی آ چکی ہے اور حکام کو امید ہے کہ چند ہفتوں کے دوران معاہدہ ہو سکتا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اگر یہ معاہدہ ہوگیا تو یہ مشرق وسطیٰ کے از سر نو احیاء کا سبب بن سکتا ہے، یہ معاہدہ نہ صرف اسرائیل اور سعودی عرب کی سیکیورٹی میں اضافہ کرے گا بلکہ خطے میں ایران اور چین کیخلاف امریکہ کی پوزیشن کو بھی مضبوط کرے گا۔

بتایا گیا ہے کہ معاہدے کے نتیجے میں امریکہ سعودی عرب کے ساتھ ایسا انتظام کرے گا جس میں امریکی سینیٹ سے کسی طرح کی منظوری کی ضرورت نہیں ہوگی اور سعودی عرب کو ایسے جدید ترین ہتھیار مل سکیں گے جو دینے سے انکار کیا جاتا رہا ہے۔ اس کے علاوہ بتایا گیا ہے کہ سعودی شہزادہ محمد بن سلمان ملک میں چائنیز ٹیکنالوجی کے فروغ کو محدود کر دیں گے جس کے نتیجے میں امریکہ سعودی عرب میں بھاری سرمایہ کاری کرے گا اور اسے سویلین نیوکلیئر پروگرام بھی دے سکتا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ جیسے ہی امریکہ اور سعودی عرب اس معاہدے کو حتمی شکل دیں گے؛ اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو کو پیشکش کی جائے گی کہ وہ اس معاہدے کا حصہ بن جائیں یا پھر پیچھے رہ جائیں۔ نیتن یاہو کیلئے سب سے بڑی شرط یہ ہوگی کہ وہ غزہ جنگ کو ختم کریں گے اور فلسطینی ریاست کے قیام پر اتفاق کر یں گے۔

PLZ Subscribe My Youtube Channel:Youtube Channel

 

مفتاح اسماعیل اور حماد اظہر کے درمیان سوشل میڈیا پر گرما گرمی


پی ٹی آئی کسی لیڈر نے شاہد خاقان یا انہیں بریت پر مبارک باد نہیں دی نہ اپنے کردار پر معذرت خواہ ہوئے ،مفتاح اسماعیل مفتاح بھائی، آپ نے 9مئی کے بعد ان ہزاروں افراد کیلئے آواز نہیں اٹھائی جنہیں جھوٹے الزامات، قید اور تشدد کا سامنا کرنا پڑا،حماداظہر

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کے درمیان سوشل میڈیا پر گرما گرمی ہوگئی۔
نیب کی جانب سے ایل این جی کیس واپس لینے کے بعد مفتاح اسماعیل نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ پاکستانی سیاست میں فکری دیانت اور اخلاقی جرت ناپید ہے ،پی ٹی آئی کے کسی لیڈر نے شاہد خاقان یا انہیں بریت پر مبارک باد نہیں دی نہ اپنے کردار پر معذرت خواہ ہوئے اس پر پی ٹی آئی رہنما حماداظہر نے لکھا کہ سب سے بری چیز جو کسی کے ساتھ ہو سکتی ہے وہ ہے جھوٹا الزام جس کے باعث اسے کردار کشی جیسی سختیاں جھیلنی پڑیں، مفتاح بھائی، آپ نے 9مئی کے بعد ان ہزاروں افراد کیلئے آواز نہیں اٹھائی جنہیں جھوٹے الزامات، قید اور تشدد کا سامنا کرنا پڑا۔
مفتاح اسماعیل نے جواب میں لکھا کہ حماد بھائی مجھے آپ سے فکری دیانت اور اخلاقی جرت کی امید تھی،کیونکہ 
آپ اور اسدعمر جانتے تھے کہ میں نے اور شاہد خاقان عباسی نے کوئی بدعنوانی نہیں کی۔

Plz Subscribe My Youtube Channel : Youtube Channel
اس چینل میں آپکو تمام علما کرام کی تقریر اور نعتیں ملیں گی