ہمارے بلاگ میں آپ کو روزانہ پوری دنیا اور خاص طور پر پاکستان کے حوالے سے خبریں سب سے پہلے ملتی رہیں مہربانی فرما کر ہمارے چینل کو سبسکرائب کر لیں تاکہ آپ پوری دنیا کی خبر سے باخبر رہے سکیں
یہ بلاگ تلاش کریں
پیر، 6 مئی، 2024
تارکین پاکستان کیلئے خوشخبری، ٹیکس فری موبائل فون رجسٹریشن کی سہولت کا اعلان ہوگیا
یہ نظام ان اوور سیز پاکستانیوں اور غیرملکی شہریوں کے لیے وضع کیا گیا ہے جو اپنے موبائل فونز مستقل پاکستان میں نہیں رکھنا چاہتے۔ ان پر صرف ایک موبائل فون کا قانون لاگو ہو گا۔ اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے انہیں پاسپورٹ نمبر، پاکستان آنے اور واپس جانے کی تواریخ، موبائل فون سم کارڈ اور موبائل فون کا آئی ایم ای آئی نمبر مہیا کرنا ہو گا۔
اوور سیز پاکستانیوں اور غیرملکیوں کے پاکستان میں 120دن قیام کے بعد اس سہولت کے تحت کی گئی رجسٹریشن خود بخود ختم ہو جائے گی اور ان کا آئی ایم ای آئی نمبر معطل ہو جائے گا، جس کے بعد مقامی نیٹ ورکس پر وہ فون استعمال نہیں کیا جا سکے گا۔ اگر یہ شخص دوبارہ پاکستان کا سفر کرتا ہے تو اسے اس عارضی سہولت کے لیے دوبارہ درخواست دینی ہو گی۔
سوزوکی جی ایس 150کی تازہ قیمت بھی سامنے آگئی
ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق اس وقت سوزوکی جی ایس 150کی قیمت 3لاکھ 82ہزار روپے ہے۔ پاک سوزوکی کی طرف سے اپنی ملکیتی آئوٹ لیٹس کے ذریعے یہ بائیک آسان اقساط پر بھی آفر کرتی ہے۔ دو سالہ اقساط پلان میں صارف کو ساڑھے 95ہزار روپے پیشگی ادا کرنے ہوں گے جبکہ باقی رقم 11ہزار 940روپے ماہانہ قسط کی صورت میں دو سال میں ادا کرنی ہو گی۔
ڈیڑھ سالہ پلان میں صارف کو گاڑی کی 50فیصد قیمت (1لاکھ 91ہزار روپے) پیشگی ادا کرنی ہو گی۔ اس کے بعد 17ماہ کے لیے ماہانہ 10ہزار 700روپے اور 18ویں مہینے 9ہزار 100روپے قسط ادا کرنی ہو گی۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا رواں ماہ دورہ پاکستان کا امکان
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد کا 2019کے بعد پاکستان کا پہلا دوطرفہ دورہ ہوگا،وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد کے دورہ سے متعلق انتظامی امور کا خود نگرانی کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم نے سعودی مہمان کی آمد تک کہیں بھی بیرون ملک نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے،سعودی ولی عہد اپنے وفد کے ہمراہ پاکستان تشریف لائیں گے،ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد کے دورے سے متعلق حتمی تاریخ رواں ہفتے میں طے ہو جائے گی ۔
الجزیرہ پر پابندی کے بعد اسرائیلی پولیس کا ٹی وی کے دفتر پر چھاپا، سامان ضبط ، ویب سائٹ بھی بلاک کردی گئی
مقبوضہ بیت المقدس (ویب ڈیسک) اسرائیلی پولیس نے قطری کے نشریاتی ادارے الجزیرہ پر پابندی کے بعد مقبوضہ بیت المقدس کے ہوٹل میں قائم ادارے کے دفتر پر چھاپا مارکر سامان ضبط کرلیا جبکہ الجزیرہ کی ویب سائٹ کو بھی بلاک کردیا گیا ہے۔
انٹرنیٹ پر الجزیرہ کے دفتر پر اسرائیلی پولیس کے چھاپےکی گردش کرتی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سادہ کپڑوں میں ملبوس اسرائیلی پولیس اہلکار کیمروں سمیت دیگر سامان اکھاڑ کر لے جارہے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی حکومت کے احکامات پر سیٹلائٹ اور کیبل فراہم کرنے والوں نے الجزیرہ چینل کی نشریات معطل کردی تھیں، اسرائیلی سیٹلائٹ سروس کے مطابق اسرائیلی حکومت کے فیصلے پر اسرائیل میں الجزیرہ کی نشریات روک دی گئی ہیں۔
جمعہ، 3 مئی، 2024
امریکہ اور سعودی عرب دفاعی معاہدے کے قریب ،اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو کیاپیشکش کی جائے گی؟ بلوم برگ نے تہلکہ خیز انکشافات کر دیئے
اس معاملے سے آگاہ افراد کا کہنا ہے کہ واشنگٹن اور ریاض کے درمیان بات چیت میں تیزی آ چکی ہے اور حکام کو امید ہے کہ چند ہفتوں کے دوران معاہدہ ہو سکتا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اگر یہ معاہدہ ہوگیا تو یہ مشرق وسطیٰ کے از سر نو احیاء کا سبب بن سکتا ہے، یہ معاہدہ نہ صرف اسرائیل اور سعودی عرب کی سیکیورٹی میں اضافہ کرے گا بلکہ خطے میں ایران اور چین کیخلاف امریکہ کی پوزیشن کو بھی مضبوط کرے گا۔
بتایا گیا ہے کہ معاہدے کے نتیجے میں امریکہ سعودی عرب کے ساتھ ایسا انتظام کرے گا جس میں امریکی سینیٹ سے کسی طرح کی منظوری کی ضرورت نہیں ہوگی اور سعودی عرب کو ایسے جدید ترین ہتھیار مل سکیں گے جو دینے سے انکار کیا جاتا رہا ہے۔ اس کے علاوہ بتایا گیا ہے کہ سعودی شہزادہ محمد بن سلمان ملک میں چائنیز ٹیکنالوجی کے فروغ کو محدود کر دیں گے جس کے نتیجے میں امریکہ سعودی عرب میں بھاری سرمایہ کاری کرے گا اور اسے سویلین نیوکلیئر پروگرام بھی دے سکتا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ جیسے ہی امریکہ اور سعودی عرب اس معاہدے کو حتمی شکل دیں گے؛ اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو کو پیشکش کی جائے گی کہ وہ اس معاہدے کا حصہ بن جائیں یا پھر پیچھے رہ جائیں۔ نیتن یاہو کیلئے سب سے بڑی شرط یہ ہوگی کہ وہ غزہ جنگ کو ختم کریں گے اور فلسطینی ریاست کے قیام پر اتفاق کر یں گے۔
PLZ Subscribe My Youtube Channel:Youtube Channel
مفتاح اسماعیل اور حماد اظہر کے درمیان سوشل میڈیا پر گرما گرمی
پی ٹی آئی کسی لیڈر نے شاہد خاقان یا انہیں بریت پر مبارک باد نہیں دی نہ اپنے کردار پر معذرت خواہ ہوئے ،مفتاح اسماعیل مفتاح بھائی، آپ نے 9مئی کے بعد ان ہزاروں افراد کیلئے آواز نہیں اٹھائی جنہیں جھوٹے الزامات، قید اور تشدد کا سامنا کرنا پڑا،حماداظہر
سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کے درمیان سوشل میڈیا پر گرما گرمی ہوگئی۔نیب کی جانب سے ایل این جی کیس واپس لینے کے بعد مفتاح اسماعیل نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ پاکستانی سیاست میں فکری دیانت اور اخلاقی جرت ناپید ہے ،پی ٹی آئی کے کسی لیڈر نے شاہد خاقان یا انہیں بریت پر مبارک باد نہیں دی نہ اپنے کردار پر معذرت خواہ ہوئے اس پر پی ٹی آئی رہنما حماداظہر نے لکھا کہ سب سے بری چیز جو کسی کے ساتھ ہو سکتی ہے وہ ہے جھوٹا الزام جس کے باعث اسے کردار کشی جیسی سختیاں جھیلنی پڑیں، مفتاح بھائی، آپ نے 9مئی کے بعد ان ہزاروں افراد کیلئے آواز نہیں اٹھائی جنہیں جھوٹے الزامات، قید اور تشدد کا سامنا کرنا پڑا۔مفتاح اسماعیل نے جواب میں لکھا کہ حماد بھائی مجھے آپ سے فکری دیانت اور اخلاقی جرت کی امید تھی،کیونکہ آپ اور اسدعمر جانتے تھے کہ میں نے اور شاہد خاقان عباسی نے کوئی بدعنوانی نہیں کی۔
Plz Subscribe My Youtube Channel : Youtube Channel اس چینل میں آپکو تمام علما کرام کی تقریر اور نعتیں ملیں گی
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
گاڑیوں کی فروخت میں مسلسل کمی نے آٹو کمپنیوں کو گاڑیوں کی قیمتیں کم کرنے پر مجبور کر دیا
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی، گاڑیوں کی فروخت میں مسلسل کمی نے آٹو کمپنیوں کو گاڑیوں کی قیمتیں کم کرنے پر مجبور کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 2 آٹو کمپنیوں کی جانب سے پاکستان میں فروخت کی جانے والی گاڑیوں کی قیمتوں میں لاکھوں روپے کی کمی کر دی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک میں مسلسل دو سالوں سے گاڑیوں کی فروخت میں ہونے والی کمی نے آٹو کمپنیوں کیلئے بحرانی صورتحال پیدا کر دی ہے۔ اس صورتحال میں کمپنیوں نے گاڑیوں کی فروخت میں اضافے کیلئے قیمتیں کم کرنا شروع کر دی ہیں۔ پاک سوزوکی کی جانب سے سوزوکی سوئفٹ کی تمام اقسام کی قیمتیں کم کر دی گئی ہے۔ پاک سوزوکی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یکم مئی 2024 سے سوزوکی کی سوئفٹ ماڈل جی ایل ایم ٹی کی قیمت 85 ہزار روپے کم ہوگئی ہے۔
غیر ملکی کمپنیوں کا پی آئی اے کی خریداری میں عدم دلچسپی کا اظہار
وفاقی حکومت کی جانب سے غیر ملکی سرمایہ کاری کے دعووں پر بڑا سوالیہ نشان لگ گی
غیر ملکی کمپنیوں کا پی آئی اے کی خریداری میں عدم دلچسپی کا اظہار، وفاقی حکومت کی جانب سے غیر ملکی سرمایہ کاری کے دعووں پر بڑا سوالیہ نشان لگ گیا۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے اور دیگر حکومتی اداروں کی نجکاری سے غیر ملکی سرمایہ کاری حاصل کرنے کیلئے کوشاں حکومت کو بڑا دھچکا پہنچا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری کی بولی میں غیر ملکی کمپنیوں نے عدم دلچسپی کا اظہار کردیا، خلیجی ممالک کی صرف دو کمپنیوں نے رجوع کیا۔
ذرائع نجکاری کمیشن کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری سے متعلق ٹینڈرز کی درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ تین مئی ہے تاہم پی آئی اے کی نجکاری سے متعلق ٹینڈرز میں مزید ایک ماہ کی توسیع کا امکان کا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری سے متعلق مالیاتی مشیر سمیت نجکاری کے افسران بیرون ملک سے سرمایہ حاصل کرنے کیلئے ناواقف ہیں، بیرون ملک کے سرمایہ کاروں کے اس عمل سے دور عدم دلچسپی اس بات کی غمازی ہے کہ ابھی تک بیرون ملک کے سرمایہ کاروں کے پیغامات بھی نہیں پہنچ پائے۔ واضح رہے کہ ٹینڈروں کی درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 3 مئی ہونے کے باوجود سرمایہ کاروں کی عدم دلچسپی سامنے آئی ہے، نجکاری کمیشن اور پی آئی اے انتظامیہ نے مختلف روڈ شو بھی کیے اس پر بھی خاطر خواہ کامیابی حاصل نہ ہوسکی۔اس تمام صورتحال نے وفاقی حکومت کے بڑی غیر ملکی سرمایہ کاری آنے کے دعووں پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔ یہاں واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے حالیہ دورہ سعودی عرب میں بھی سرمایہ کاری کے حوالے سے کوئی معاہدہ نہ ہو پانے کا انکشاف ہوا تھا۔پیر، 10 اپریل، 2023
Apple Fruit Benefits
Apple is useful for which disease
Apples are a nutritious fruit that can be beneficial for overall health and well-being. While apples are not a cure for any specific disease, they contain several compounds that may help prevent or manage certain health conditions. Here are some potential health benefits of apples:
Heart disease: Apples are rich in fiber, antioxidants, and flavonoids that can help reduce the risk of heart disease.
Diabetes: Apples have a low glycemic index, which means they can help regulate blood sugar levels and may be beneficial for people with diabetes.
Cancer: The antioxidants in apples may help reduce the risk of certain types of cancer, including lung, breast, and colon cancer.
Asthma: Apples contain compounds that may help reduce inflammation in the airways and improve lung function, which can be beneficial for people with asthma.
Digestive health: Apples are a good source of fiber, which can help promote digestive health and prevent constipation.
While apples can be a healthy addition to your diet, it is important to remember that they should be consumed as part of a balanced diet and healthy lifestyle. If you have any specific health concerns, it is important to consult with your healthcare provider for personalized recommendations.
پیر، 4 جولائی، 2022
The 4 Best Fruits for Your Heart
The 4 Best Fruits for Your Heart
Sweet, delightful, and
bravo? Organic product may simply be nature's best innovation. The United
States Department of Agriculture suggests eating among one-and-a-half to over
two cups of organic product every day. Getting this everyday serving of organic
product is fundamental assuming you're worried about heart wellbeing.
Fortunately assuming
you've been loosen in the natural product division for pretty much your life,
it's not past the point where it is possible to impact your ways of keeping
your heart sound. A 2020 observational investigation discovered that eating an
eating regimen high in products of the soil, (obviously) for only two months
further developed blood markers that assess heart strain and harm.
In the event that you
can't inspire yourself to eat your veggies every day except are down to nibble
on a bowl of natural product, observe — natural product alone could bring down
the gamble of a respiratory failure.
Scientists in China
concentrated on over a portion of 1,000,000 grown-ups for north of seven years
and found that the people who ate no less than one serving of natural product
daily had a 40% lower hazard of heart-related passing than those to ate
practically zero natural product.
Thus, while any organic
product is superior to no natural product for heart wellbeing, a couple of
sparkle over the rest. These are the absolute best organic products for heart
wellbeing, as indicated by science and specialists. Peruse on, and for more,
don't miss 5 Best Fruits To Reduce Inflammation, Says Dietitian.
-
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا رواں ماہ دورہ پاکستان کا امکان نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد ...
-
غیر ملکی کمپنیوں کا پی آئی اے کی خریداری میں عدم دلچسپی کا اظہار وفاقی حکومت کی جانب سے غیر ملکی سرمایہ کاری کے دعووں پر بڑا سوالیہ نش...
-
سوزوکی جی ایس 150کی تازہ قیمت بھی سامنے آگئی لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سوزوکی جی ایس 150کمپنی کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والے موٹرسائیکلز میں سے...



.jpeg)